کراچی ۔21 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نجم سیٹھی نے نئی حکومت کی آمد کے ساتھ ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی نامزد کردیا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی تعینات کردیا ہے، وہ اپنے ساتھ وسیع اور قیمتی تجربہ لائیں گے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ تین سال تک آئی سی سی میں خزانچی رہے۔