کراچی۔29اگست(سیاست ڈاٹ کام) نجم سیٹھی کی جگہ تین سال کی مدت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین احسان مانی کا انتخاب منگل کو ہوگا۔ ان کا انتخاب بلا مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ ان کے خلاف کوئی امیدوار کاغذات جمع نہیں کرئے گا۔ بلا مقابلہ کامیابی کی صورت میں فوری طور پر احسان مانی کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ میٹنگ ون پوائنٹ ایجنڈے پر ہورہی ہے۔ یہ رسمی کارروائی ہے جس کے بعد احسان مانی تین سال کے لئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر کا عہدہ سنبھال لیں گے۔
پیدل چال میںہندوستان ناکام
جکارتہ۔29اگست(سیاست ڈاٹ کام) مرد اور خاتون کی20 کلو میٹر پیدل چال مقابلے میں آج ہندوستان کو یہاں 18 ویں ایشیائی کھیلوں میں مایوسی ہاتھ لگی۔ خواتین کے زمرے میں خوشبیر کورچوتھے نمبر پر رہ کر میڈل سے چوک گئیں۔پیدل چال مقابلے میں خوشبیر ایک گھنٹہ 35 منٹ 24 سیکنڈ کا وقت لے کر چوتھے نمبر پر رہیں۔ اس مقابلے میں دوسرے ہندوستانی کھلاڑی سومیا بے بی نااہل قرار دے دی گئیں۔اس مقابلے کا گولڈ میڈل چین کی زیاو یانگ اور رجت شیزے کیانگ نے جیتا۔