احتیاطی اقدامات کے لئے کارڈن سرچ ضروری

کریم نگر میں ڈی سی پی این کمار کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ یکم ؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر بس اسٹانڈ میں شام پولیس کارڈن سرچ کیا ۔ قریب دیڑھ گھنٹہ تک ہر حصہ کی تلاشی لی اور ہر سامان کی تنقیح کی سابق میں ہوئے واقعات کے مدنظر بس اسٹانڈ پہنچ کر تلاشی لی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی انتظامیہ پی این کمار نے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ اس بس اسٹانڈ میں غیر سماجی عناصر نے مختلف قسم کے ناخوشگوار واقعات میں بلاسٹ وغیرہ کرچکے ہیں اب مختلف قسم کے جرائم نہ ہونے پائے ۔ احتیاطی اقدامات کے پروگرام وقتاً فوقتاً اچانک کئے جانے پر سارقوں ‘ خواتین ‘ طالبات کی بھی بدمعاش آوارہ نوجوان چھڑچھاڑ کرنے کے واقعات نہیں ہو رہے ہیں ۔ غیر سماجی افراد مختلف قسم کے واقعات کے لئے اس طرح کے پرہجوم افراد کے درمیان کچھ نہ کچھ گڑبڑ کرنے کا بھی اندیشہ رہتاہے ۔ اس کے سد باب کے لئے اس طرح کی تنقیح کی جائیگی ۔ عوام ہمارا تعاون کریں انہیں پریشان کرنا ہمارا مقصد نہیں ہے ۔ ہم عوام کے مشکور ہیں کہ اس موقع پر بغیر کسی کے ہمارا ساتھ دیا ہے ۔ اسمارٹ فون رکھنے والوں کو اس موقع پر ہاک آئی عاپ کو ڈاؤن لوڈ کروایا صحیح مکمل کاغذات نہ رکھنے والوں کی 30موٹر گاڑی حاصل کرلے ۔اس پروگرام میں کریم نگر ٹاؤن اے سی پی انسپکٹر و دیگر پولیس جوان موجود تھے ۔