احتجاجی کانگریسی کارکنوں کی گرفتاری

محبوب نگر۔ 15 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس نے محبوب نگر کے کانگریسی قائدین کو گرفتار کرلیا۔ کانگریسی قائدین احتجاج کیلئے حیدرآباد جانے والے تھے تاکہ کانگریس ارکان اسمبلی کے خلاف ہوئی کارروائی پر احتجاج درج کروایا جاسکے لیکن صدر ضلع کانگریس عبید اللہ کوتوال کو ان کی قیام گاہ سے حراست میں لے لیا اور II ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ کانگریسی قائدین محمد پاشاہ، محمد شبیر، عظمت علی ، سنجیو مدیراج، امجد کو بھی حراست میں لے کر II ٹاؤن پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔ جبکہ سابق ضلع صدر متیالو پرکاش، شیخ عمر ، لکشمن یادو، روی کشن کو بھی گرفتا کرکے II ٹاؤن منتقل کیا گیا۔ عبیداللہ کوتوال نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے جس کا خمیازہ اس کو انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔