حیدرآباد ۔ /24 اپریل (سیاست نیوز) احاطہ حیدرآباد ہائیکورٹ میں آج ایک شخص نے خودسوزی کی ناکام کوشش کی جس کے بعد عدالت میں سنسنی پھیل گئی ۔ اس واقعہ میں 50 سالہ شنکر جزوی طور پر جھلس گیا ۔اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا ۔ اے سی پی چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ شنکر ساکن انجنیا نگر شیرلنگم پلی محکمہ مال کے خلاف اراضی پلاٹس کے سلسلہ میں قانونی کشاکش کا شکار تھا ۔ محکمہ کی جانب سے معاملے کی یکسوئی کیلئے تاخیر کی جارہی ہے تھی جس سے شنکر دلبرداشتہ ہوگیا اور حکومت کی توجہ مرکوز کرنے آج کورٹ ہال نمبر 8 کے قریب خود پر کیروسین چھڑک کر آگ لگالی ۔ پولیس نے اسے حراست میں لیا اور آگ بجھاکر دواخانہ منتقل کیا ۔ پولیس نے شنکر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 186 اور 226 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور دواخانہ سے ڈسچارج کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔