اجیت چنڈیلا اور شاہ کی قسمت کا آج فیصلہ

ممبئی ۔4جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی کے صدر سشانت منوہر کی قیادت میں موجود تین رکنی تادیبی کمیٹی کل اجیت چنڈیلا اور ہیکن شاہ کے قسمت کا فیصلہ کرے گی ۔ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے تحت پابندی کا شکار مذکورہ کھلاڑیوں کو 24ڈسمبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آج قطعی تاریخ سے پہلے اپنا تحریری جواب داخل کریں ۔ تین رکنی تادیبی کمیٹی میں منوہر کے علاوہ جیوتی رادتیہ سندھیا اور نرنجن شاہ موجود ہیں ۔ یاد رہے چنڈیلا کو 2013ء میں پولیس نے آئی پی ایل مقابلہ کو فکسڈ کرنے کی پاداش میںگرفتار کیا تھا ۔ ان کے ہمراہ راجستھان رائلز کے ساتھی کھلاڑی سری سانت کو بھی حراست میںلیا گیا تھا جس کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں پر بی سی سی آئی کی جانب سے تاحیات پابندی عائد کردی گئی ۔ علاوہ ازیں شاہ بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے ایک ساتھی کھلاڑی کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ کیلئے رجوع ہوئے تھے جو کہ آئی پی ایل کی ٹیم کا رکن بھی تھا ۔ مشتبہ طرز رسائی کی خبر بی سی سی آئی کی اینٹی کرپشن یونٹ کو دی گئی تھی ‘ جس کے بعد ان کھلاڑیوں کے خلاف ابتدائی کارروائی ہوئی ہے ۔ چنڈیلا نے اُمید ظآہر کی ہے کہ انہیں انصاف ملے گا ۔