اجیت واڈیکر کی جانب سے کپتان دھونی کی ستائش

بریلی 7 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اجیت واڈیکر نے صبرو تحمل کے معاملہ میں آج ہندوستانی کپتان مہیندر سنگھ دھونی کی ستائش کی اور کہاکہ وہ انتہائی مشکل حالات میں بھی ٹیم کو باہر نکال لاتے ہیں۔ واڈیکر نے یہاں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھے کپتان ہیں ان میں صبر و ضبط بہت ہے اور وہ ٹیم کو انتہائی مشکل صورتحال میں بھی جدوجہد کے ذریعہ باہر نکال لاتے ہیں۔ ان کا ٹیم کے دوسرے ارکان کے ساتھ اچھا تال میل ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مجوزہ ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا اچھا مظاہرہ کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ کیلئے جو ٹیم منتخب کی گئی ہے وہ متوازن ہے ۔ ونڈے میچس میں ہندوستانی کرکٹرس کا ریکارڈ اچھا ہے اور وہ ورلڈ کپ میں بھی اچھا مظاہرہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔