یلاریڈی۔/13 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی سب انسپکٹر مسٹر اوپیندرا ریڈی نے یلاریڈی منڈل کی عوام کو ناآشنا افراد کے فون کالس سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا کہ آئے دن اجنبی لوگوں کے اجنبی فون کالس سے اے ٹی ایم نمبر بینک کھاتہ اور دیگر تفصیلات طلب کرنے کے کثرت سے واقعات پیش آرہے ہیں اور کئی لوگ نامعلوم ٹھگوں سے تباہ ہورہے ہیں۔ ایسے لوگوں سے معصوم بھولے بھالے افراد شکار ہورہے ہیں۔ اس میں کوئی بینک عہدیدار آپ کی کوئی فون کرکے تفصیلات طلب نہیں کرتا اور جو فونس کالس آرہے ہیں صرف اور صرف شاطر سارقوں کے آرہے ہیں۔