اجمل کی فام میں واپسی

چیسٹرلی اسٹریٹ۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے انگلش ٹوئنٹی20 لیگ میں تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے فارم میں واپسی کا ثبوت دیا اور اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی دلوائی۔نیٹ ویسٹ ٹوئنٹی20 بلاسٹ میں سعید اجمل کی ٹیم وورسسٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ڈیرل مچل کے 59 اور روز وٹلی کے 53 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 159 رنز کا اسکور درج کیا۔جواب میں ڈرہم کی ٹیم شاندار آغاز کے باوجود مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور وورسسٹر شائر نے سنسنی خیز میچ میں تین رنز سے کامیابی اپنے نام کر لی۔سعید اجمل نے چار اوور کے کوٹے میں ایک میڈن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کپتان مچل کو دو وکٹیں اور 56 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔