اجلاس میں پستول ساتھ رکھنے پر غیر ضروری تنازعہ

کریم نگر۔یکم اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کو درپیش مسائل کی جواب دہی سے توجہ ہٹانے کیلئے غیر ضروری طور پر پستول ساتھ میں رکھنے پر شور شرابہ کیا گیا ہے، زیڈ پی ٹی سی نارائن ریڈی نے سخت تنقید کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پریشد جائزہ اجلاس میں ہتھیار ساتھ رکھ کر نہیں آنا چاہیئے کہہ کر غیر ضروری تنازعہ کھڑا کیا گیا۔ جبکہ اس اجلاس میں زیڈ پی ٹی چیرپرسن کے گن مین ہتھیاروں کے ساتھ کیوں کھڑے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ قانون سبھی کیلئے ایک ہے کسی کے لئے علحدہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پیر کے روز جیسے ہی ضلع پریشد اجلاس میں میں نے جب عوام کو درپیش مسائل کی طرف توجہ دلانے کیلئے مائیک دینے کا مطالبہ کیا تو اس پر مجھے بجائے مائیک حوالے کرنے کے بجائے ساتھ میں پستول رکھ کر میٹنگ ہال میں داخل ہوئے ہیں کہتے ہوئے اعتراض کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر سابق میں حملے ہوئے تھے اور میں نکسلائیٹ سے متاثرہ مقام پر رہتا ہوں اس لئے لائسنس لے کر پستول رکھا ہے میں نے۔ اگر مجھے پہلے ہی اطلاع دی جاتی کہ اجلاس میں بغیر کسی ہتھیار کے آنا چاہیئے تو میں ساتھ میں نہیں لاتا تھا۔ میں نے اجلاس میں جو سوالات کئے تھے اور جو مسائل پیش کئے تھے اس کا جواب دینے کے بجائے مجھ سے ٹی آر ایس زیڈ پی ٹی سی خواہ مخواہ اُلجھ پڑے جبکہ میں نے کلکٹر سے سوال کیا تھا کہ ٹی آر ایس زیڈ پی ٹیز نے اجلاس کا قیمتی وقت برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ ترقی ہمارا اولین منصوبہ ہے کہنے والے حکومت کے نمائندے دوسروں کی آواز بند کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوںگے۔ اس پریس کانفرنس میں چینوری سدانندم، ششی بھوشن، جے اعظم خان وغیرہ شریک تھے۔