اجرت ادا کرنے میونسپل مزدوروں کا مطالبہ

یلاریڈی۔/26 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی میونسپل مزدوراپنی اجرتوں کی عدم ادائیگی پر درخواست لئے میونسپل کمشنر ایم پی ڈی او مسٹر چنا ریڈی کی آفس کا رخ کیا۔ ضلع CITU قائد سری راملو، ضلع میونسپل یونین صدر راجا نرسملو نے تنخواہوں کو جاری کرنے کا ڈیمانڈ کیا اور ایم پی ڈی و انچارج میونسپل کمشنر کو میمورنڈز پیش کیا۔ گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ تنخواہ نہ دی گئی تو پھر خاندان کا گزر بسر کیسے ہوگا ؟ سوال کیا ۔ دو دنوں میں تنخواہوں کو جاری نہ کیا گیا تو مزدور احتجاج پر اُتر آنے کا انتباہ دیا۔ جس پر میونسپل کمشنر نے دو دن میں تنخواہ دلوانے کا تیقن دیا۔

برقی سب اسٹیشن کیلئے اراضی
کی نشاندہی
یلاریڈی۔/26ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل یلاریڈی کے بھکنور علاقہ میں برقی سب اسٹیشن کے قیام کیلئے کامو ں کا منڈل پریشد صدر گنگادھر نے آغاز کیا۔ موضع میں جدید تعمیر کئے جارہے KV-33 برقی سب اسٹیشن سے علاقہ میں بہتر طریقہ سے عوام کو اور کسانوں کو برقی سربراہ ہوگی۔ اس موقع پر سوسائٹی صدر سائیلو، منڈل پریشد ارکان محمد سخاوت علی، واساوی ، محکمہ ٹرانسکو، AE ناگیشور موجود تھے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے بلارم علاقہ برقی سب اسٹیشن کے قیام کی خاطر عوامی نمائندوں نے اور محکمہ ٹرانسکو عہدیداروں نے اراضی کاانتخاب کیا۔ اے ای لکشمیا نے مزید بتایا کہ ایک کروڑ روپئے کی لاگت سے یہ برقی سب اسٹیشن تعمیر ہوگا۔ اس موقع پر سابق سرپنچ منجولا، رکن معاون محمد عثمان، رامچندر ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔