اجتماعی عصمت ریزی کرنے والا ایک شخص گرفتار

شمس آباد۔ /31 مئی (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع مچنتل میں اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میںایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد کے موضع مچنتل میں /5 مارچ کو ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی ۔ متاثرہ لڑکی کے والدین نے شمس آباد پولیس میں /13 مئی کو شکایت کی کہ وی آر او اور اس کے تین ساتھیوں نے ملکر اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی ۔ ان پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے شمس آباد اے سی پی انورادھا کی قیادت میں /21 مئی کو شنکر اور جتو کو گرفتار کیا تھا اور آج مہیش ، مہیندر کو گرفتار کرلیا ۔ وی آر او چندرا موہن اب تک بھی مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے ۔

 

مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی
حیدرآباد ۔ /31 مئی (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کے دو علحدہ واقعات اپل اور چلکل گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 28 سالہ ناگاراجو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ آدرش نگر اپل علاقہ کاساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 32 سالہ گوپی کرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ پارس گنٹہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ شدید مالی پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں