اجتماعی شادیوں کیلئے درخواستوں کی طلبی

نظام آباد:یکم؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)محکمہ اقلیتی بہبود ضلع نظام آباد کے آفیسر ڈی پریم کمار کی اطلاع کے بموجب غریب مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں سے متعلق اسکیم پر عمل آوری کا اعلان کیا ہے انہوں نے بتایا کہ اجتماعی شادیوں کی اسکیم سے استفادہ کیلئے مستحق افراد ضلع نظام آباد مائناریٹی ویلفیر آفیسر کو درخواستیں دے سکتے ہیں ۔ درخواست گذار سفید راشن کارڈ ہولڈر ہونا ضروری ہے یا پھر اسے منڈل ریونیو آفیسر کی جانب سے حاصل کردہ انکم سرٹیفکٹ پیش کرنا ہوگا۔

شہری علاقوں میں سالانہ آمدنی کی حد 75ہزار اور دیہی علاقوں میں 60 ہزار مقرر کی گئی ہے ۔ قریبی مسجد کی کمیٹی یا امام صاحب کی جانب سے صداقت نامہ پیش کرنا ہوگا۔ امیدوار حقیقی معنوں میں مستحق اور قابل اعتبار ہو۔ ہر مستحق جوڑے کیلئے ضروری سامان فراہم کیا جائے گااور فی کس 25,000/- روپئے مختص کئے جائیں گے لڑکے کی عمر 21سال ہونا اور لڑکی عمر 18سال مکمل ہونا چاہئے ۔ مسٹر ڈی پریم کمار نے کہا کہ غریب خاندانوں میں لڑکیوں کی شادی ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے لہٰذا اس اسکیم سے استفادہ کرتے ہوئے غریب خاندان اپنی لڑکیوں کی بآسانی شادی انجام دے سکتے ہیں انہوں نے رضا کارانہ تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس اسکیم کے بارے میں غریب خاندانوں میں شعور بیدار کریں اور استفادہ کے سلسلہ میں رہنمائی کریں ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 5؍ فروری 2014 ء ہے ۔