اجئے جئے رام ڈچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے فائنل میں داخل

المیر ( نیدرلینڈ ) 12 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے بیڈمینٹن کھلاڑی اجئے جئے رام نے یونیکس ڈچ اوپن گرانڈ پری کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے راجیو اوسیف کے خلاف اپ سیٹ کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ 13 نمبر سیڈ ہندوستانی بیڈمینٹن کھلاڑی سات ماہ تک زخم کی وجہ سے میدان سے باہر رہے تھے اور اب وہ اگسٹ میں سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے ٹاپ سیڈ اوسیف کو 11 – 8, 11 – 7, 11 – 5 سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ یہ مقابلہ کل رات دیر گئے ہوا تھا ۔ جئے رام کو فائنل تک رسائی کی دوڑ میں سخت مقابلوں سے گذرنا پڑا تھا ۔ انہوں نے تیسرے نمبر سیڈ انڈونیشیا کے ڈیانسیوس ہیوم رمباکا کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی ۔ فائنل میں ان کا مقابلہ انڈونیشیا کے احسان مولانا مصطفی کے ساتھ ہوگا۔چینائی سے تعلق رکھنے والے اجئے جئے رام نے پری کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چن ہئی ٹام کو شکست سے دوچار کردیا تھا ۔