اتھپا کی نظریں اوپننگ مقام پر

بنگلور ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ روہت شرما انگلی کے زخم کی وجہ سے پریشان ہیں اور شکھردھون ناقص مظاہروں کی وجہ سے جدوجہد میں مصروف ہیں، تو ٹیم کے انفام سابق اوپنر رابن اتھپا کی تمام تر نظریں 2015ء ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کے اوپننگ مقام پر مرکوز ہوچکی ہیں۔ اسپورٹس منترا کی سرپرستی میں منعقدہ ایک تقریب میں اظہارخیال کرتے ہوئے اتھپا نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہندوستانی ٹیم ایک اور اوپنر کو آزما سکتی ہے جبکہ میں اوپننگ میں بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے اس مقام کے ساتھ انصاف کر پاؤں گا۔ اتھپا کے بموجب ان کیلئے حالات سازگار ہیں اور وہ جب وکٹوں کو روکنے کی ضرورت ہوگی تب اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے کے علاوہ حسب ضرورت تیزی کے ساتھ رنز اسکور کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔