اتھلیٹکس ورلڈ چمپئن شپس میں ہندوستانی ویمنس ریلے ٹیم اور مرد واکرس کا ناقص مظاہرہ

بیجنگ۔29اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ویمنس کی 4×400 ریلے ٹیم اور مردوں کے 50کلومیٹر ریس واکرس نے بیجنگ میں کل ختم ہونے والے عالمی اتھیلیٹس چمپئن شپ مقابلوں میں آج انتہائی ناقص اور مایوس کن مظاہرہ کیا ۔ سندیپ کمار اور منیش سنگھ راوت 38اتھیلیٹس میں بالترتیب 26ویں اور 27ویں مقام پر رہے ۔ اس کے باوجود سندیپ کا اس سیزن میں یہ بہترین مظاہرہ تھا جبکہ راوت نے بھی انفرادی طور پر بہتر مظاہرہ کیا ۔ سلواکیہ کے مانج شوتھ 3:40:32 نے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ آسٹریلیا کے جاریڈ ٹالینٹ جنہوں نے گذشتہ دو مقابلوں میں برونز حاصل کیا تھا آج 3:42:17 پر سلور میڈل حاصل کیا ۔ جاپان کے تاکاہوکی تائی ای کو 3:42:55 کے ساتھ برونز میڈل حال کیا ۔ 4×400میٹر کیلئے ہندوستانی ویمنس ٹیم فائنل مرحلہ سے خارج ہوگئی ۔ 2014 کے انچیان اسٹیبن گیمس میں ہندوستانی ویمنس ٹیم کو پرینکا پنور‘ لوکا ‘مندیپ کور اور پووماں کے ذریعہ گولڈ میڈل حاصل ہوا تھا ۔