حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کا پہلا تربیتی اجتماع اتوار یکم جون کو صبح 10 بجے دن تا 5 بجے شام ہائی ٹیک گارڈن فنکشن ہال واحد نگر نزد پانی کی ٹانکی عقب اولڈ ریس کورس ملک پیٹ میں منعقد ہوگا ۔ جناب سید عمر جلیل اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود افتتاح کریں گے ۔ جناب شیخ محمد اقبال کمشنر محکمہ اقلیتی بہبود مہمان خصوصی ہوں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے ۔ اس تربیتی اجتماع میں ممتاز علماء کرام حج ، عمرہ ، زیارت مدینہ منورہ اور سفر حج سے متعلق ضروری امور سے واقف کروائیں گے ۔ اس اجتماع میں خانگی ٹور آپریٹرس کے ذریعہ جانے والے عازمین حج بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین سے بپابندی وقت شرکت کی اپیل کی ہے ۔۔