اتم پردیش نہیں پولیس اسٹیٹ بن رہا ہے اترپردیش

لکھنو۔ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی نظر میں احتجاج اور اختلاف کے جمہوری حق کے استعمال کا مطلب اقدام قتل ہوتاہے۔ 37 دنوں کے وقفے میں مشرقی اتر پردیش میں پیش آنے والے چار واقعات میں پولیس کی کارروائی سے یہی پیغام ملتا ہے۔اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کو لیکرالگ الگ واقعات میں مظاہرین کے خلاف،حکومتی منشا کے مطابق کام کرنے کی مشاق ہو چکی، پولیس کی کارروائیوں میں یکسانیت اسی کا مظہر ہے۔