لکھنؤ۔ 19 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش حکومت نے گریٹر نوئیڈا میں بابا رام دیو کی مجوزہ پتنجلی میگا فوڈ پارک کے لئے زمین دیئے جانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں منگل کو ریاستی کابینہ کے اجلاس میں اس تجویز کو منظوری دیدی گئی۔ صنعتی ترقی کے وزیر ستیش مھانا نے کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے پتنجلی آیورویدک لمیٹڈ کے پتنجلی فوڈ اینڈ ہربل پارک پروجیکٹ کے لئے زمین دینے سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔