اترپردیش میں چوتھے مرحلہ کے انتخابات کیلئے پرچہ نامزدگیوں کا ادخال

لکھنو ۔ 30 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش میں چوتھے مرحلہ کے انتخابات کے لیے آج پرچہ نامزدگیوں کا ادخال شروع ہوگیا ہے ۔ جب کہ 23 فروری کے دن رائے دہی کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 فروری اور دستبرداری کی آخری تاریخ 9 فروری مقرر ہے ۔ اسمبلی کے چوتھے مرحلہ کے انتخابات میں جملہ 12 اضلاع بشمول صدر کانگریس سونیا گاندھی کا حلقہ رائے بریلی کا بھی احاطہ کیا جائے گا ۔ جن میں کوشامبی ، الہ آباد ، جالوں ، جھانسی ، للت پور ، مہوبہ ، بنڈا ،حمیرپور ، چتراکوٹ اور فتح پور شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اترپردیش کے اسمبلی انتخابات 7 مرحلوں بالترتیب 11 ، 15 ، 19 ، 23 ، 27 فروری اور 4 ، 8 مارچ کو منعقد ہوں گے ۔۔