اترپردیش میں مجالس مقامی انتخابات کے نتائج کی حقیقت چھپادے گئی۔ جھوٹ کی شدت میں سچ چھپ گیا۔ ویڈیو

این ڈی ٹی وی کے پرائم ٹائم میں ممتاز صحافی روایش کمار نے حالیہ دنوں کے دوران اترپردیش میں پیش ائے مجالس مقامی کے انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی پر منائے جانے والے جشن کی دھجیاں آڑائی ہیں۔

روایش کمار کے مطابق جو مجالس مقامی کے انتخابات میں بی جے پی کی جیت کو بڑی کامیابی کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر وہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ سال2014کے پارلیمنٹ اور 2016کے عام انتخابات میں جس طرح کی کامیابی بی جے پی کو ملی تھی اس بار مجالس مقامی کے انتخابات میں وہ بی جے پی کا دم خم نہیں دیکھائی دیا ہے۔

اترپردیش کے مجالس مقامی انتخابات میں جہاں پر بی جے پی بڑی کامیابی کے دعوے پیش کررہی ہے وہیں پر ریاست کے مجالس مقامی انتخابات میں کامیابی ہونے والے زیادہ ترآزاد امیدوارہیں۔

افسوس تو اس بات کا ہے کہ نتائج کا اعلان کرنے کے دونوں تک اسکو بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیاجاتا رہا ہے کسی بھی میڈیا ہاوز نے نتائج کے دوسرے پہلوپر روشنی ڈالنے کی زحمت تک نہیں کی ہے۔

یہاں تک وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گجرات کی انتخابی مہم کے دوران اترپردیش کی اس جیت کو ایک بڑا کارنامہ قراردے دیا ہے۔ جبکہ بی جے پی کو اپنے مظاہرے پر افسوس ہونا چاہئے تھاکیونکہ اس کی مقبولیت میں کمی ہی ائی ہے۔پیش ائے راویش کمار کا خلاصہ

https://www.youtube.com/watch?v=1iFoqDvwpqw&feature=youtu.be