اترپردیش میں شدید سردی کی لہر جاری

لکھنو۔26ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں شدید سردی کی لہر جاری ہے جیسا کہ رات کے وقت یہاں درجہ حرارت 1.8ڈگری سلسیس ریکارڈ کی گئی ہے۔ شمالی ہندوستان میں شدید سردی کی لہر کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔ دریں اثناء منگل کی رات جو درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اس میں نجی آباد میں رات کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 3.5ڈگری درج کی گئی جب کہ گذشتہ رات اس میں مزید کمی کے بعد 1.8ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے بموجب اترپردیش میں درجہ حرارت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے‘ جیسا کہ فیض آباد اور گھورک پور میں رات کے وقت درجہ حرارت میں کافی کمی دیکھی جارہی ہے جب کہ ریاست کے دیگر علاقوں میں سردی کی لہر ہنوز برقرار ہے ۔ فیض آباد ‘ لکھنو ‘ مراد آباد ‘ آگرہ اور میرٹ میں موسم معمول کے مطابق ہی ہے لیکن محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ چند دنوں کے دوران ریاست میں موسم خشک ہی رہے گا ۔