اترپردیش میں اپوزیشن کاسامنا کرنے کے لئے بی جے پی کی تیاری ‘کرناٹک میں صورت حال مختلف

لکھنو۔اترپردیش میں2019کے لوک سبھا الیکشن کے لئے متحدہ جوابی اپوزیشن کی تیاری کے مقصد سے بی جے پی اپنے اعلی لیڈرس کے ریاستی دوروں کو قطعیت دے رہی ہے اس میں وزیراعظم اور پارٹی صدر کا ریاستی دورہ بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم جنھو ں نے مغربی اترپردیش کے سنت کبیر نگر دورے کے موقع پر اپوزیشن جماعتوں اپنی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا‘ ہوسکتا ہے وہ اپنے پارلیمانی حلقہ واراناسی کا15جولائی کے روز دورہ کریں گے۔ وارناسی کے بی جے پی قائدین نے جانکاری دی ہے کہ ریاستی یونٹ نے مجوزہ دورے کے متعلق انہیںآگاہ کیاہے۔ درایں اثناء پارٹی سربراہ امیت شاہ اگلے ہفتے ریاست میں دوروزہ دورے پر رہیں گے ۔

امیت شاہ 4جولائی کے روز مرکزی اور مغربی اترپردیش کے زمینی سطح کے منتخب کارکنوں سے مرزا پور میں ملاقات کریں گے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اسی روز شاہ وراناسی بھی جائیں گے اور اسی طرح کی میٹنگ کے لئے 5جولائی کے روز اگرہ میں وقت مقرر کیاگیا ہے۔بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ کے اس دورے کے پس پردہ مقصد کیڈر کو متحرک کرنا اور ان کے آپسی اختلافات کو ختم کرنا ہے۔

بی جے پی کے ساتھی اپنادل لیڈر او رمرکزی وزیر انوپریہ پٹیل جو مقامی رکن پارلیمنٹ بھی ہیں کے مرز ا پور اجلاس میں موجود رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ ’’ بی جے پی کافوکس صاف ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی خدشہ نہیں ہے‘ مستقبل میں ریاست کے دیگر حصوں میں پارٹی اور سینئر لیڈرس آپ کو دیکھائی دیں گے۔ اس کا مقصد پارٹی سربراہ کی ذاتی طور پر کارکنوں سے ملاقات کے ذریعہ انہیں متحرک کرنا ہے‘‘۔

انہوں نے کہاکہ اگر مودی مہینے میں ایک مرتبہ ریاست کا دورہ کرتے ہیں تو بھی یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہوگی۔چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ بھی جمعہ کی شام کو واراناسی پہنچ مجوزہ میٹنگوں کی تیاری اور ترتیب کے متعلق کارکنوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔

کاشی پرشانت سے بی جے پی کے ریجنل صدر مہیش سریواستوں نے جانکاری دی ہے کہ ’’ جولائی4کے روز امیت شاہ مرزا پور میں ہونگے اور پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے ۔ توقع ہے کہ وہ اسی روز وارنانسی کا بھی جائیں گے۔ حالانکہ کے وزیراعظم کے دورے کے متعلق صحیح جانکاری ابھی تک نہیں دی گئی ہے‘ توقع ہے کہ وہ 15جولائی کو وراناسی میں رہیں گے‘‘۔

قبل ازیں اپوزیشن نے زیر تعمیر فلائی اور کے چلتی ٹریفک پر گرنے سے 18لوگوں کی موت کے بعد بھی اب تک وزیراعظم کے وراناسی کا دورہ نہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

وہ بھی کررہے ہیں کہ جمعرات کے روز مودی وراناسی کو دور ہ کریں۔مئی 27کے روز وزیراعظم نریندر مودی ویسٹرن اترپردیش کے باغپت ضلع میں تھے‘ جہاں پر انہوں نے دہلی میٹرو ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کے کاموں کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سے خطاب او رروڈ شو بھی کیاتھا۔ اس قبل 20اپریل کے روز امیت شاہ نے کانگریس کے ایم ایل سی دنیش سنگھ کو پارٹی میں شامل کرنے کے لئے رائے بریلی کا دورہ کیاتھا