اترپردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس کل سے آغاز

لکھنؤ17دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) اترپریش کی راجدھانی لکھنو میں منگل سے شروع ہورہے اترپردیش اسمبلی کے سرمائی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے آثار ہیں۔ اپوزیشن یوگی حکومت کوکئی معاملوں پر گھیرنے کی تیاری میں ہے ۔حالیہ پانچ ریاستوں میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ ریاست کے دونوں ایوانوں اچھا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی تو وہیں ان انتخابات میں جیت سے پرجوش اپوزیشن نطم ونسق،کسان، تقرریوں میں بدعنوانی سمیت دیگر مسائل پر حکومت کو گھیرنے کی تیاری میں ہے ۔اگرچہ اس مختصر سرمائی اجلاس میں کوئی بڑاایجنڈا اسمبلی میں زیر غور نہ ہوگا سوائے اس کے کہ حکومت 19 دسمبر کو سپلیمنٹر بجٹ پیش کرے گی اور اس کے اگلے دن اسے پاس کرایا جائے گا۔سرمائی اجلاس کے پیش نظر پیر کے دن ایک آل پارٹی مینٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔