اتراکھنڈ چیف منسٹر کی بیمار بی جے پی کارکن کی عیادت

دہردون ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اتراکھنڈ تریویندرا سنگھ راوت نے بی جے پی کے بیمار کارکن کی عیادت کی اور انہیں ایک آکسیجن کانسٹریشن پیش کیا ۔ وہ تنفس کے مرض میں مبتلا ہے ۔ راوت نے 65سالہ مدن لال کی عیادت کی جو بصارت سے محروم ہے اور تنفس کے مرض میں مبتلا ہے ۔ وہ فی الحال اپنی قیامگاہ واقع کنڈولی میں مقیم ہیں ۔ چیف منسٹر نے بی جے پی کارکن کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ماتھے پر ہاتھ رکھا ۔
سرینگر میں آزاد رکن اسمبلی کا احتجاج
سرینگر ۔ 2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید نے اپنے کئی حامیوں کے ساتھ آج سرینگر میں دھرنا دیا اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔ عبدالرشید کے ہمراہ اُن کے حامیوں نے جو ان کی عوامی اتحاد پارٹی سے تعلق رکھتے تھے پریس عمارت کے پاس جمع ہوئے ۔ وہ وزیراعظم کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے جو آج ریاست کا دورہ کررہے ہیں ۔ بعد ازاں احتجاجی مظاہرین پُرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔ وزیراعظم دنیا کی طویل ترین سرنگ کے افتتاح کیلئے ریاست کا دورہ کررہے ہیں۔