اتراکھنڈ میں صدر راج پر ڈی ایم کے کا اعتراض

چینائی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی حلیف ڈی ایم کے نے آج اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کو ’’عجلت میں کیا ہوا‘‘ اقدام قرار دیا اوروزیراعظم نریندر مودی سے کہا کہ وہ اس بات پر غور کریں کہ کیا یہ فیصلہ درست ہے۔ ڈی ایم کے صدر ایم کروناندھی نے سوال کیا کہ ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی مرکزی حکومت کو اتنی کیوں جلدی تھی جبکہ چیف منسٹر راوت آج ایوان اسمبلی میں اپنی عسکریت کا ثبوت دینے والے تھے۔ نامور ایس آر بومائی مقدمہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے اس مقدمہ میں دستور کی دفعہ 356 کا ریاستی حکومتوں کے خلاف استعمال مسترد کردیا تھا۔ کروناندھی نے حالیہ اس قسم کے ’’جمہوریت دشمن فیصلوں‘‘ پر تنقید کرتے ہوئے جاننا چاہا کہ کیا یہ فیصلے ضروری تھے۔