جبل پور 14جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ جیوتر ادتیہ سندھیا نے الیکشن کے کم سے کم ڈیڑھ ماہ قبل امیدواروں کے نام کااعلان کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہدف اور نظریات یکساں ہوں تو اسمبلی انتخابات کے مستقبل کے لئے اتحاد ہونا چاہئے۔ سندھیا نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ الیکشن کے ڈیڑھ ماہ قبل امیدواروں کا اعلان کردینا چاہئے ۔ ٹکٹ تقسیم میں تمام طبقات کو جگہ دینے پر بھی توجہ دی جانی چاہئے ۔