ممبئی۔10اپریل ( پی ٹی آئی ) اتحاد ایئرویز اور اس کے ہندوستانی ساتھی جٹ ایئرویز نے آج معاہدہ کیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کی ٹیم ممبئی انڈینس کے بنیادی اسپانسرس ہوں گے اور یہ کرکٹ ٹیم کیلئے سرکاری ایئرلائنس کی حیثیت حاصل کرلیں گے ۔ اتحاد دراصل ابوظہبی سے تعلق رکھنے والی متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز ہے جس نے اس علاقہ میں اسپورٹس کیلئے اب تک کی سب سے بڑی اسپانسر شپ لی ہے۔ دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز 2012ء کی چمپئن ٹیم کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف 16اپریل کو کرے گی۔
بارسلونا کو حیران کن شکست
پیرس ۔10اپریل (سیاست ڈاٹ کام )اٹلیٹیکومیڈریڈکی اپنے اہم کھلاڑیوں کو فروخت کرنے کے ایک سال بعد بھی حکمرانی جاری ہے جیسا کہ اُس نے ایک حیران کن نتیجہ فراہم کرنے والے مقابلہ میں طاقتور ٹیم بارسلونا کو نہ صرف شکست دی بلکہ اسے چمپئنس لیگ کے سیمی فائنلس کی دوڑ سے باہر کردیا ہے اور 40برسوں میں بارسلونا کی یہ حیران کن شکست ہے جو کہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کرپائی۔ اٹلیٹیکو میڈریڈ نے بارسلونا کے خلاف 1-0کی کامیابی حاصل کی ۔