اتاپتو ٹوئنٹی 20 لیگ کھیلنے والی پہلی سری لنکائی کھلاڑی

کولمبو۔28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )چماری اتا پتو سری لنکا کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے فرنچائزڈ بیسڈ ٹی ٹونٹی لیگ کے لئے معاہدہ کیا۔ وہ10اگست کو شروع ہونے والی انگلش ویمنز سوپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں یارکشائر ڈائمنڈز کی نمائندگی کریں گی۔چماری اتا پتو کو آسٹریلیائی اونپر بیتھ مونی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیاگیا ہے جو زخموں کے مسائل کی وجہ سے ٹورنمنٹ میں نہیں کھیل سکیں گی۔ چماری اتاپتو نے کہا ہے کہ ویمنز بگ بیش لیگ میں کھیلنا ان کا مقصد تھا لیکن جب انہیں ویمنز سوپر لیگ کیلئے دستیابی کی بابت استفسار کیاگیا تو فوری طور پر وہ ٹیم کی نمائندگی کیلئے تیار ہوگئیں۔