اتانو داس ریو اولمپکس کیلئے منتخب

بنگلورو۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) آچری اسوسی ایشن آف انڈیا (اے اے آئی) نے اتانوداس کو ریو اولمپکس میں تیر اندازی کے مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا ہے۔ ریو گیمس کا اگست میں آغاز ہوگا اور اتانوداس پہلی مرتبہ اولمپکس میں حصہ لیں گے۔ اے اے آئی کے زیراہتمام منعقدہ تجرباتی مقابلوں میں کولکتہ سے تعلق رکھنے والے داس نے دو تجربہ کار اولمپینس جئنتا تعلقدار اور منگل سنگھ چمپیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اولمپکس میں اپنی جگہ بنائی۔ ریو کیلئے منتخب چار رکنی ہندوستانی ٹیم کو بنگلور میں تربیت دی جائے گی جہاں سے انہیں اولمپکس کیلئے روانہ کیا جائے گا۔