اب 15 نئی ذاتیں بھی او بی سی

نئی دہلی ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ کے ایک اجلاس میں ذرائع کی اطلاع کے بموجب 15 نئی ذاتوں کو مرکزی حکومت کی دیگر پسماندہ طبقات کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
نابھا جیل سے فرار کیلئے
پولیس وردیوں کا انتظام
پٹیالہ۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نابھا جیل میں زبردستی داخل ہونے والے مسلح افراد کی پولیس وردیوں کا انتظام اس سنسنی خیز جیل سے فرار کے واقعہ سے ایک دن قبل کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران کلیدی سازشی پلویندر سنگھ پنڈا نے اس کا انکشاف کیا۔ اس کے انکشافات کے نتیجہ میں ملزم گرپریت کی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ وہ یو پی منتقل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ اس کے قبضہ سے ایک پستول اور اس کی گولیاں بھی ضبط کی گئیں۔