جلد آپ کے لئے سردرد سے نجات حاصل کرنا کسی لائٹ کو جلانے جتنا آسان ہوجائے گا کیونکہ آپ کے اندر جو ایل ای ڈی نصب ہوگی۔
جی ہاں سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایل ای ڈی کو نصب کرنا خلیات کو جلنے اور درد کو موصول کرنے سے روک سکتا ہے۔
اس تیکنیک کو اس وقت چوہوں پر آزمایا جارہا ہے تاہم انسانوں کے لیے اس میں خلیات کے ڈی این اے میں کچھ تبدیلیوں کی ضرورت ہوگی۔
سائینسدانوں کا تو دعویٰ ہے کہ یہ بہت نرم اور محفوظ ہے اور اسے جلد کے نیچے طویل عرصے تک رکھا جاسکتا ہے اور اس سے نقل و حرکت اور ٹشوز کو نقصان بھی نہیں پہنچتا۔
یہ تجربات امریکہ کے میساچوسٹس انسٹیٹوٹ فار ٹیکنالوجی کے زیرتحت کیے جارہے ہیں اور اگر یہ طریقہ کار انسانی خلیات پر کارآمد ثابت ہوا تو اس سے ادویات پر انقلابی اثرات مرتب ہوں گے۔
اکثر درد کے شکار رہنے والے اس کی مدد سے مخصوص حصوں میں درد کو سوئچ آف کرسکیں گے اور انہیں ادویات لینے کی ضرورت نہیں ہوگی جن کے مضر اثرات جسم کے دیگر حصوں پر مرتب ہوتے ہیں۔
اور جب ضرورت ہو تو اسے بند بھی کیا جاسکتاہے جیسے ڈاکٹر کے معائنے کے دوران۔
اس حوالے سے اب تک ہونے والی تحقیق جریدے ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی ریویو میں شائع ہوئی۔