اب تو تمہیں عدالت میں ہی دیکھوں گا:محمد سمیع

نئی دہلی۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کار حادثے میں زخمی ہونے والے ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع نے دواخانہ میں اپنی ناراض اہلیہ سے ملنے سے صاف انکار کردیا بلکہ حسین جہاں کو دھمکی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تم کو اب عدالت میں ہی دیکھوں گا۔حسین جہاں نے اس موقع پرکہا کہ ان کی لڑائی اس رویہ کیخلاف ہے جو محمد سمیع نے اپنایا ہے لیکن وہ انہیں بطور شوہر تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی ہیں۔جہاں نے مزید کہاکہ وہ انہیں بیوی کی حیثیت سے ساتھ نہ رکھنا چاہیں لیکن انہیں محمد سمیع سے پیار ہے کیونکہ بہرحال وہ ان کے شوہر ہیں۔

فٹبال مقابلے کے دوران کھلاڑی فوت
زیگریب۔28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کروشیا میں فٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی دم توڑ گیا۔ برونو بوبان اچانک زمین پر بیٹھا اور پھر اٹھ نہ سکا۔تفصیلات کے مطابق کھلاڑی کے سینے پر فٹ بال لگنے سے اس کی شریان پھٹ گئی جس کے نتیجہ میں اس کی موت واقع ہو گئی۔ فٹ بال میچ کے دوران اسٹار کھلاڑی برونو بوبان اچانک زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھے اور کچھ ہی سیکنڈس میں منہ کے بل زمین پر گر گئے۔