ابھے قطر سرکٹ کے فائنل میں داخل

چینائی۔2 فروری (سیاست ڈاٹ کام)ہندوستان کے ابھے سنگھ نے دوحہ میں کھیلے جا رہے پی ایس اے ورلڈ ٹور قطر سرکٹ اسکواش ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلے میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ اسکواش فیڈریشن نے کہا کہ ابھے کو دوسرا مقام دیا گیا تھا اور وہ بین الاقوامی سرکٹ میں ہندستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ہیں۔ابھے سیمی فائنل میں ساتویں سیڈ جرمنی کے یانک اوملور کو راست گیموں میں 11۔6، 11۔4، 11۔7 سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہوئے ۔اس سے پہلے ابھے نے آٹھویں سیڈ قطر کے عمیر زمان اور ہالینڈ کے ٹیس جوٹ کو شکست دی ۔ہندوستانی کھلاڑی کا اب فائنل میں کویت کے عبداللہ عالم جان سے مقابلہ ھوگا جنہوں نے پانچ گیمو ں کے ایک دیگر سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ آئکر پاجاریس کو شکست دی۔