ابھی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ نہیں کیا : مصباح الحق

میانوالی (پاکستان)، 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی کرکٹ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگلی ایک دو سیریز کھیلنے کے بعد اس پر غور کریں گے، ورلڈ کپ جیتنے کی پوری کوشش کی لیکن نتیجہ انسان کے اختیار میں نہیں ہوتا۔ خانگی ٹی وی کو انٹرویو میں مصباح نے کہا کہ ابھی کرکٹ چھوڑنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، اگلی ایک دو سیریز کھیلنے کے بعد اس پر غور کریں گے۔ ٹسٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں آدمی جب کھیلنے کے قابل نہ رہے، اسی وقت کھیل چھوڑے، اچھی بات یہی ہے کہ مناسب وقت پر درست فیصلہ کر لیا جائے۔ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کی پوری کوشش کی لیکن نتیجہ انسان کے اختیار میں نہیں ہوتا۔ مصباح نے کہا کہ میانوالی کیلئے سب سے اہم چیز کرکٹ گراؤنڈ ہے اور وہ اس کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔