دوبئی ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ابوظہبی کے ولیعہد محمد بن زاید النہیان نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو ٹیلیفون کیا جو ہند ۔ پاک کشیدگیوں کو گھٹانے اور اختلافات کی یکسوئی میں بات چیت اور رابطہ کی اہمیت پر زور دینے کیلئے ان کی کوششوں کا حصہ ہے۔ ولیعہد یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر بھی ہیں۔