دوبئی 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات میں ایک ہندوستانی کو 1.9 ملین ڈالر کا انعام حاصل ہوا ہے۔ ابوظہبی میں میگا رافیل ڈرا میں ایم ایم وی میتھیو نے سوپر سیون سیریز میں ایک ٹکٹ خریدا تھا۔ اُنھیں بمپر انعام حاصل ہوا۔ میتھیو نے 7 ملین درہم کی رقم انعام میں جیتی ہے۔ اُن کا تعلق کیرالا سے ہے۔ میتھیو کے علاوہ مزید 6 ہندوستانیوں کو بھی فی کس ایک لاکھ درہم انعامات حاصل ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایک اور ہندوستانی کرشنم راجو کو رافیل ڈرا میں 5 ملین درہم کا انعام حاصل ہوا تھا۔