ابوظہبی رفلی ڈرا میں کیرالا کے شخص نے 10ملین درہم جیتے

ابوظہبی انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر منعقد رفلی بگ ٹکٹ میں وی یوہانن سیمن نے ایک بڑی رقم جیتی ہے۔
دبئی۔متحدہ عرب امارات کے مقبول رفلی ڈرا میں ہندوستانیوں کے قسمت کاستارہ عروج پر ہے کیونکہ جمعہ کے روز کیرالا کے رہنے والا ایک شخص انکھیں کھول دینے والا جیک پاٹ انعام یعنی دس ملین درہم جیتا ہے۔

ان لائن ٹکٹ خریدنے والے سیمن نے کہاکہ’’ یہ بہت بڑی بات ہے۔ میں بہت خوش ہوں۔ اس کے بعد سے میں حقیقت میں کافی خوش ہوں‘‘۔ خلیج ٹائمز کی خبر کے مطابق آرگنائزر کی جانب سے سیمن کو مبارکباد کا فون آیا ‘ انہوں نے سمجھا کا یہ مذاق ہے۔

سریائی باشند ے کے علاوہ ڈرا جیتنے والے باقی لوگوں کی فہرست میں دس ہندوستانی سرفہرست ہیں۔ رفلی ڈراکے بگ ٹکٹ پر ہندوستانیوں کا قبضہ برقرار ہے۔

پچھلے ماہ ڈرا میں ایک کویتی نژاد سندیپ مینن نے ایک ملین امریکہ ڈالر جیتا تھا۔ پچھلے ماہ کے اوائل میں ایک 30سالہ ہندوستانی نے بہتری کے لئے اپنے ملک واپس جانے کی تیاری سے عین ایک گھنٹہ قبل یواے ای میں رفلی ڈرا سے 1.9ملین امریکی ڈالر پر اپنا قبضہ جمایاتھا۔

ماہ اپریل میں کیرالا کے رہنے والے ہندوستانی ڈرائیور جان ورگیس نے مذکورہ ڈرا سے بارہ ملین درہم جیتے۔جنوری میں بھی رفلی ڈرا کے سب سے بڑی انعامی رقم یعنی بارہ ملین درہم پر قبضہ کیرالا کے رہنے والے شخص نے جمایاتھا۔

پچھلے سال اکٹوبر میں رفلی ڈرا کا بڑی انعامی رقم ایک ملین درہم جیتے والے دس لوگو ں نے بالترتیب اٹھ ہندوستانی ہیں۔