ابوبکر بن عبداللہ پہلوان حیدرآبادی کیسری چمپئن

حیدرآباد ۔ یکم فروری (پریس نوٹ) سماج ویلفیر اسوسی ایشن اور بامعس اکھاڑہ کے زیراہتمام 26 اور 27 جنوری کو بارکس گراؤنڈ پر دو روزہ کشتیوں کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں آیا۔ استاذ بامعس اکھاڑہ جناب عبداللہ بن محمد بامعس المعروف سلیم بامعس کے جواں سال فرزند ابوبکر بن عبداللہ بامعس پہلوان نے اپنے حریف سری رام ویام شالہ کے جے اشیتوش سنگھ پہلوان کو 0.8 سے شکست دے کر حیدرآباد کیسری چمپئن منتخب ہوئے۔ وہ خالد بامعس پہلوان آندھرا کیسری چمپئن 2004 ء کے بھتیجے ہوتے ہیں۔ ابوبکر بن عبداللہ پہلوان کو آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے گروج اور خطاب سے نوازا گیا۔