جگتیال ۔ 26 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن پارلیمنٹ نظام آباد شریمتی کے کویتا کی جگتیال آمد پر ابوالکلام یوتھ اسوسی ایشن پر ان کی جانب سے زبردست خیرمقدم کیا گیا ۔ پرنس گارڈن فنکشن ہال پر صدر یوتھ محمد عبدالمجاہد عادل اور نائب صدر محمد عامر حسین ، ذاکر حسین ، شیخ افسر ، محمد وسیع الدین نے تہنیت پیش کی اور انہیں مبارکباد پیش کی اس موقع پر محمد امتیاز ، محمد سلیم اور دیگر موجود تھے اس موقع پر کے کویتا کے ہمراہ حلقہ جگتیال کے ٹی آر ایس انچارج ڈاکٹر یم سنجے کمار بھی موجود تھے ۔