حیدرآباد۔/19 جون، ( سیاست نیوز) ابراہیم پٹنم ڈیویژن میں بڑے پیمانہ پر کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی گئی۔ نینو ساہتم، اور کمیونٹی پولیسنگ کے تحت کیمروں کی تنصیب عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایک بڑے اجلاس کے دوران کیمروں کا افتتاح عمل میں لایا گیا جس میں کمشنر پولیس راچہ کنڈہ کے علاوہ دیگر عوامی منتخبہ نمائندے موجود تھے۔ تقریباً 38,52,000 کی عوامی امداد سے188 سی سی ٹی وی کیمروں کے اس پروگرام کا آغاز کیا گیا اور 9 دیہاتوں کا احاطہ کرتے ہوئے ابراہیم پٹنم ٹاؤن کو بھی کیمروں کے جال میں باندھ دیا گیا ہے۔ اس موقع پر کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلیدھر بھاگوت نے بتایا کہ اندرون ایک ماہ مزید 150 کیمروں کی تنصیب عمل میں آئے گی۔