ابراہیم پٹنم میں52 بائیک ریسرس گرفتار

حیدرآباد ۔ /11 ستمبر (سیاست نیوز)   سائبر آباد ایسٹ (رچاکونڈہ) کی منچال پولیس نے آج غیرقانونی طور پر نکالی گئی بائک ریالی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 52 بائیک ریسیس کو گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایل بی نگر مسٹر تفسیر اقبال نے بتایا کہ ریس کرافٹ موٹو اسپورٹ منیجمنٹ کی جانب سے ابراہیم پٹنم کے موکونور تا تپائی گوڑہ ویلیج میں اچانک بڑے پیمانے پر بائک ریالی نکالی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ بائک ریسنگ میں ملوث افراد سنگباری کرتے ہوئے تیز رفتار سے گاڑی چلارہے تھے جس کے نتیجہ میں مقامی عوام نے پولیس کنٹرول روم ڈائل 100 کو شکایت کی تھی ۔ پولیس منچال فوری حرکت میں آکر اس بائیک ریسنگ کے آرگنائزر مزدیار اور دیگر 52 بائک ریسرس کو حراست میں لے لیا