بچانے کیلئے پولیس اور محکمہ مال کے عملہ کی کوشش‘ واقعہ پر عوام کو تشویش
حیدرآباد ۔ /12 اکٹوبر (سیاست نیوز) ضلع رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم منڈل کے منچال گاؤںمیں پیش آئے ایک واقعہ میں 4 سالہ کمسن لڑکی بورویل میں گرپڑی یہ واقعہ آج صبح پیش آیا اور اس بات کی اطلاع عام ہونے پر ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس فوری حرکت میں آکر لڑکی کو باہر نکالنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 سالہ گریجا آج اپنے مکان کے قریب کھیلتے ہوئے قریب میں واقع کھیت میں پہونچ گئی جہاں پر حال ہی میں کھدائی گئی کھلی بورویل موجود تھی ۔ لڑکی اچانک اس بورویل میں گرجانے کے باعث اس کے والدین اور مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ محکمہ مال کے عہدیدار وہاں پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا اور بعد ازاں بورویل میں فوری آکسیجن کے پائپس ڈال دیئے تاکہ گریجا کو موثر آکسیجن فراہم کیا جاسکے ۔ آج شام تک گریجا کو بورویل سے باہر نکالنے میں ناکامی کے بعد ضلع انتظامیہ نے پروکلینرس کی مدد سے بورویل کے اطراف کھدوائی شروع کردی تاکہ لڑکی کو باہر نکالا جاسکے ۔ تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ مسٹر پی مہیندر ریڈی اور ابراہیم پٹنم کے رکن اسمبلی منچی ریڈی کشن ریڈی نے وہاں پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا اور بعد ازاں متعلقہ عہدیداروں سے ا سلسلے میں تفصیلات حاصل کی ہے ۔