حیدرآباد /15 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاست میں انتخابی سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی رقمی معاملات کے واقعات منظر عام پر آنے لگے ہیں اور الیکشن کمیشن کے اسکوائڈ نے ایک سیاسی لیڈر جس کی وابستگی ٹی ار ایس پارٹی سے بتائی گئی ہے ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں تلاشی کے دوران حراست میں لے لیا ۔ اور اس کے قبضہ سے 27 لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ آدی پٹلہ کے قریب گاڑیوں کی تلاشی کے دوران گوپال الیکشن کمیشن کے اسکوائڈ کے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ۔