حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ابراہیم پٹنم دھماکوں کی اعلیٰ سطحی تحقیقات جاری ہیں ۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ مسٹر مہیش بھگوت نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکوں کے مقامات سے شواہد اکٹھا کرلیے گئے ہیں اور انہیں فارنسک لیبارٹری کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ دھماکوں سے کوئی خوف کی بات نہیں ہے چونکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چل چکا ہے کہ دھماکہ کیمیکل کے سبب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ دو دن دھماکہ پیش آئے ۔ اس کے سبب پولیس اعلی سطح کی تحقیقات میں جٹ گئی ہے تاکہ بنیادی حقائق کے علاوہ اطمینان اور آئندہ ایسے واقعات کا تدارک کیا جاسکے ۔ کمشنر راچہ کنڈہ نے بتایا کہ حقائق کو بہت جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔۔