ابراہیمووچ مانچسٹر چھوڑنے تیار نہیں

لندن۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام)زلاٹن ابراہیمووچ مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں جنہوں نے کئی دیگر ٹیموں کی جانب سے پیشکش کے باوجود انگلینڈ میں قیام کو ہی اولین ترجیح سمجھ کر کلب سے معاہدے میں توسیع پر بھی نگاہ جمالی ہے۔ ان کے ایجنٹ نے کہا ہے کہ ابراہیمووچ مانچسٹریونائیٹڈ کے ساتھ ہی اپنے کھیل کے عروج پر رہنے کے خواہشمند ہیں لیکن زخم سے صحتیاب کے عرصے میں انہوں نے فی الحال تمام بات چیت روک دی ہے۔

 

ویسٹ انڈیز کا نیا نام ونڈیز ہوگا
جمائیکا ۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ نے  اپنی 91 ویں برسی کے موقع پر دو اہم اعلانات کئے ہیں جن میں بورڈ کے نام کے علاوہ ٹیم کا نام بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے بموجب سابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی بجائے خود کو کرکٹ ویسٹ انڈیز کا نام دیا ہے۔ بورڈ کے تحت کام کرنے والی ٹیم  سرکاری طور پر  اب ’’ونڈیز‘‘ کے طور پر جانی جائے گی۔ یہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ پر ایک میڈیا ریلیز میں اعلان کیا گیا ہے۔بورڈ کے کئی اہم عہدیداروں نے ٹیم کے نئے نام ’’ونڈیز‘‘ کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نام ٹیم کے لئے اسم بامسمیٰ ہے۔