حیدرآباد ۔ 15 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : بیرون ملک تعلیم کے مواقع فراہم کرنے والے Manya ابراڈ نے دلسکھ نگر حیدرآباد میں اس کے مرکز کا آغاز عمل میں لایا ۔ Manya ابراڈ پرنسٹن ایویو بیرون ملک تعلیم کے لیے داخلوں ، کونسلنگ ، ٹیسٹ کی تیاری ( GMAT/ GRE/ SAT وغیرہ ) اسکالر شپس ، ویزا تک کی رہنمائی کرتا ہے ۔ Manya ابراڈ نے اب تک 1 لاکھ 50 ہزار طلبہ کو تربیت یافتہ بنایا ۔ ہندوستان میں اسٹڈی ابراڈ مارکٹ موجودہ طور پر 32 ہزار کروڑ ہے جب کہ اس میں پچھلے تین سال میں 15 فیصد اضافہ درج ہوا ہے ۔ تعلیم دلانے کے لیے مشہور مقامات میں امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا ، کینڈا ، سنگاپور شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ جرمنی ، فرانس ، سوئٹزر لینڈ ، نیوزی لینڈ میں بھی تعلیم دلائی جاتی ہے ۔ Manya ابراڈ پرسٹن ریویو نے ہندوستان کے 17 شہروں میں اس کے 34 دفاتر کے ذریعہ زائد از 24 ہزار طلبہ تک رسائی حاصل کی ہے ۔۔