۔15 نوجوان گرفتار، 15 سیل فون اور نقد رقم ضبط ، سرسلہ پولیس کی کارروائی
گمبھی راؤ پیٹ۔/24 اپریل، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آئی پی ایل میچس کے دوران سٹہ لگانے والے 15 نوجوانوں کو گرفتار کرتے ہوئے سرسلہ پولیس نے ان کے پاس سے 15 عدد سیل فونس اور 7550 روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا۔ سرسلہ ٹاون پولیس اسٹیشن میںڈی ایس پی وینکٹ رمنا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ان گرفتار شدہ نوجوانوں کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ ان گرفتار شدہ نوجوانوں کو ایم آر او کے حوالے کرتے ہوئے انہیں ہینڈاور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں اور خاص کر کرکٹ شیدائیوں سے خواہش کی کہ وہ میچس کے دوران بٹنگ نہ لگائیں جو قانونی جرم ہے۔ اگر کوئی بھی شخص اس طرح کی بٹنگ کے واقعات میں ملوث پایا جائے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں سزا دی جائے گی۔