ائی ایس ائی ایس کی جانب سے ڈیفنس منسٹری پر حملے کی سازش کو سعودی عربیہ نے بنایا ناکام۔ بھاری مقدار میں دھماکہ مادہ بھی ضبط

ریاض۔سعودی عربیہ نے ڈیفنس منسٹری پر ائی ایس ائی ایس حملے کو ناکام بناتے ہوئے دودہشت گردوں یمنی شہری کو گرفتا کرلیا جو حملے کو انجام دینے کی فراخ میں تھے۔

العربیہ نیوز چیانل کے مطابق دویمنی شہری جن کے نام یاسر ال کلاڈی اور عامر علی محمد بتائے جارہے ہیں کو گرفتار کرلیاجو ریاض میں ڈیفنس منسٹر ی کے دو ہیڈکوارٹر پر حملے کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

ان کے قبضے سے دو دھماکو بیلٹ( جن کا وزن 7کیلوتھا ) اور نو دیسی گرنائیڈ‘ فائیر آرمس اور سفید ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔چیانل کے مملکت اسٹیٹ سکیورٹی صدر کے بیان کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ ’’ دو خودکش بمباروں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔

احمد یاسر ال کلاڈی اور عامرعلی محمد ٹارگٹ تک پہنچنے سے قبل ہی گرفتارکرلیاگیا ہے۔

اتبدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دونوں یمنی شہری ہیں‘ او رسامان ضبط کیاگیا ہے اس سے حاصل جانکاری کے مطابق وہ نام بدل کر یہاں پر مقیم تھے‘‘۔دواور سعودی شہریوں کی بھی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے جن کا مذکورہ خودکش بمباروں سے رابطہ ہے او رتحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ان لوگوں نے دھماکوں سامان مہیا کرنے میں بھی مدد کی ہے