ائمہ و مؤذنین کے اعزازیہ میں اضافہ پر اظہار تشکر

جگتیال میں ٹی آر ایس حلقہ انچارج ڈاکٹر ایم سنجے کمار کو تہنیت کی پیشکشی

جگتیال26۔اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال رائیکل منڈل موٹا پلی اور دیگر موضعات سے تعلق رکھنے والے مساجد کی کمیٹی کے ذمہ داران اور امام و موذنین نے جگتیال ٹی آر ایس پارٹی آفس پہنچ کر ڈاکٹر ایم سنجے کمار سے ملاقات کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے امام موذنین کو چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راو نے ریاستی حکومت کی جانب سے امام موذنین کے اعزازیہ میں 5ہزار کے اضافہ کے اعلان پراظہار تشکر پیش کرتے ہوئے حلقہ انچارج ٹی آر ایس ڈاکٹر ایم سنجے کمار کی گلپوشی اور شالپوشی کے ساتھ تہنیت پیش کی ۔اور شیرینی تقسیم کی گئی، اس موقع پر ڈاکٹر ایم سنجے کمار نے کہا کہ ریاستی حکومت کے چیف منسٹر کے سی آر نے تمام طبقات کی ترقی کیلئے فکر مند ہے، امام موذنین کو ہر ماہ پانچ ہزار اعزازیہ کے اعلان پر ہم تمام کے سی آر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔،انہوں نے کہا کہ موٹاپلی گاوںمیں مسلم کمیونیٹی ہال کیلئے چار لاکھ روپئے کی منظوری عمل میں آئی اس موقع پر رائیکل میں موجودہ مدینہ مسجد کے امام مولانا صدام نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کی جانب سے 5 ہزار اعزازیہ دینے کے اعلان پر ہمیں بڑی ہی مسرت ہورہی ہے۔ تمام مسلمانوں سے مولانا نے التماس کیا کہ کے سی آر کیلئے اور ٹی آر ایس پارٹی کیلئے آپسی اختلافات کو دور کرتے ہوئے ڈاکٹر ا یم سنجے کمار کی کامیابی کیلئے زمینی سطح پر ہم تمام کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح ٹی آر ایس پارٹی منڈل انچارج محمد نعیم نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے ٹی آر ایس حکومت شادی مبارک،کے تحت 1 لاکھ 116روپئے دئے جارہے ہیں،کسی بھی حکومت اس طرح کے اقدامات نہیں کی،انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے بچوں کیلئے تعلیمی میدان میں آگے رہنے کیلئے اقامتی اسکولس کا قیام کے سی آر نے کیا ،اسی طرح امام موذنین کو 1500سے بڑھا کر 5000ہزار کیا گیا۔ہم تمام کے سی آر کا اور رکن پارلیمنٹ کے کویتا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔